# shortnews.site > we save your time. Get news inshort ## Posts - [راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ نے توہین مذہب کے چار ملزمان کو بری کر دیا](https://shortnews.site/685/short-news): ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی سرکل نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف توہین مذہب اور پیکا ایکٹ کے تحت 12 ستمبر 2022 کو مقدمہ درج ہوا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ نے توہین مذہب کے 4  ملزمان کو بری کر دیا۔ ملزمان کو سیشن کورٹ سے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔  - [وزیراعظم کی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے مراحل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت](https://shortnews.site/682/short-news): وزیراعظم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے تمام مراحل تیز اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کے فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے کا لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ - [دبئی ایئر شو میں ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر دستخط](https://shortnews.site/679/short-news): پاک فضائیہ کا دستہ دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے یو اے ای میں موجود ہے، ایئر شو کے دوران جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔ معرکۂ حق میں شاندار کارکردگی نے جے ایف-17 تھنڈر کو قابلِ اعتماد لڑاکا طیارے کے طور پر نمایاں کیا، مختلف ممالک نے جے ایف-17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ - [ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، گڈذ ٹرانسپورٹرز کا کرایہ بڑھانے کا اعلان](https://shortnews.site/669/short-news): ملک میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافےکے باعٹ گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان گڈذ ٹرانسپورٹ الائنس نے نہ صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مذمت کی بلکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایے  بھی 4٪ بڑھانے کا اعلان کردیا۔ - [شوگر کے مریضوں کے زخم بھرنے میں معاون صوتی لہریں](https://shortnews.site/663/short-news): ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی والی صوتی لہریں شوگر کے مریضوں کے ایسے زخم مندمل ہو نے کے لئے مددگار ثابت ہوتی ہیں جن کے لئے تھیراپی کے معیاری طریقے کارگر ثابت نہ ہوں، ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسری تھیراپی کے ساتھ ساتھ اگر صوتی جھٹکوں کی تھراپی کی جائے تو زخم مندمل ہونے کے چانس زیادہ بڑھ جاتے ہیں جو کہ نہایت ہی پر اثر طریقہ مانا جاتا ہے ۔ - [نصیر آباد، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس دھماکے سے بال بال بچ گئی](https://shortnews.site/651/short-news): پولیس کے مطابق نصیر آباد نوتال ربی کے علاقے میں نا معلوم دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک پر نصب کئے گئے دھماکہ خیز مواد سے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا لیکن  جعفر ٹرین بال بال بچ گئی۔ ریلوے ثریک کے نقصان کے باعث ٹرین کی آمدورفت معطل کر دی گئی۔ جبکہ پولیس نے علاقے میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ - [بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کا انتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان](https://shortnews.site/642/short-news):  تصویر سوشل میڈیا۔بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے انتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ محمد یونس کا قوم سےخطاب میں… - [روسی انسانی روبوٹ افتتاحی تقریب کے دوران اسٹیج پر گر گیا، پرزے بکھر گئے](https://shortnews.site/637/short-news): Full News - [سپریم کورٹ ہمیشہ طاقتور کے ساتھ کھڑی رہی نا کہ عوام کے ساتھ](https://shortnews.site/631/short-news): سپریم کورٹ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا کہ سپریم کورٹ اکثر طاقتور کے ساتھ کھڑی رہی نا کہ عوام کے ساتھ ذوالفقار بھٹوکو ہونے والی پھانسی عدلیہ کا ناقابل معافی جرم تھا اور اب عمران خان کے ساتھ ہونے والا جبر تسلسل بھی اسی کا حصہ ہے اطلاعات کے مطابق آئینی ستائیسویں ترمیم کے متعلق بھی 38 لاء کلرکس نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھے۔ - [2026 کا ورلڈ کپ آخری ہو گا، کرسٹینانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کا عندیا دے دیا](https://shortnews.site/626/short-news): شہرہ آفاق کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یہ اعلان کیا کہ 2026 کا ورلڈ کپ ان کا آخری ہو گا۔ اور وہ ایک یا دو سال میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لئیے ریٹائر ہو جاؤں گا اور مزید یہ کہ میں 41 سال کا ہونے والا ہوں اور یہی موقع ہے۔ - [میرا نے بھارتی اداکار دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبر کو سچ سمجھ کر تعزیت کر لی، میڈیا صارفین کا طنز](https://shortnews.site/621/short-news): پاکستانی اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی، اداکارہ نے بھارتی اداکار دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبر کو سچ سمجھ کر تعزیت کر دی اور پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا کہ دھرمیندر بھارت کے مشہور “ہی مین”  تھے۔ اور ان کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ بہت سےاداکاروں نے انہیں بتایا کہ وہ زندہ ہیں لیکن بہت سے گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ - [کیڈٹ کالج وانا میں آپریشن مکمل، تمام خوارج جہنم واصل](https://shortnews.site/616/short-news): کیڈٹ کالج وانا میں آپریشن مکمل، تمام خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک خوارج نے خود کش حملہ کیا جبکہ باقی 4 خوارج کو سیکیورٹی فورسز نے جہنم واصل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا گیا جسے ناکام بنا کر کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ - [دہلی کے لال قلعے کے قریب کار میں دھماکہ میں 8 افراد ہلاک، 19 زخمی](https://shortnews.site/614/short-news): انڈین دارالحکومت نئی دہلی کے مصروف علاقے میں پیر کے روز ایک کار میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔ - [معروف ماہرِ تعلیم اور محقق ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں](https://shortnews.site/610/short-news): ملک کی معروف ماہرِ تعلیم اور محقق ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اور پروفیسر عدیل ہاشمی نے اپنے آفیشل فیسبک پر یہ پوسٹ کی جس میں ان کے ساتھ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کی ایک یادگار تصویر ہے اور لکھا کہ ملک کا ایک اور قیمتی نگینہ ہم سے بچھڑ گیا۔ - [35 کلو سونا ایک ساتھ کہاں سے ملتا ہے اتنا بھاری سیٹ تو امبانی کی شادی میں کسی نے نہ پہنا ہو گا](https://shortnews.site/602/short-news): اداکارہ و میزبان مشی خان نے ڈاکٹر نبیہا علی کے سونے کے ڈیڑھ کروڑ کے دعوے پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ آخر کون سی دکان ہے کہ جہا ں سے 35 کلو سونا ڈیڑھ کروڑ میں خریدا جا سکتا ہے اور یہ بھی کہا کہ اتنا بھاری سیٹ تو امبانی کی شادی پر بھی کسی نے نہ پہنا ہو گا۔ - [نائٹ شفٹ میں کام چوری کرنے کیلئے مریضوں کو زبردستی سلانے والا نرس پکڑا گیا](https://shortnews.site/592/short-news): رپورٹس کے مطابق مرد نرس نے اپنی نائٹ شفٹ میں کام چوری کے مقصد سے مریضوں کو خواب آور ادویات دیں تاکہ وہ سب سوتے رہیں۔ نرس کو 10 مریضوں کے قتل اور 27 سے زائد مریضوں کی ہلاکت کی کوشش کے الزام میں عدالت نے عمر قید کی سزا دی ہے۔ - [سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی](https://shortnews.site/590/short-news): عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 22ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 514روپے گھٹ کر 3لاکھ 62ہزار 193روپے کی سطح پر آگئی۔ - [حماس نے 11 سال قبل ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کی لاش واپس کر دی](https://shortnews.site/587/short-news): اسرائیل کو 11 سال بعد 2014 کی غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجی لیفٹیننٹ حدار گولڈن کی لاش واپس مل گئی ہے جسے حماس نے اس وقت سے اپنے قبضے میں رکھا ہوا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق 23 سالہ لیفٹیننٹ گولڈن کی باضابطہ شناخت کرلی گئی ہے اور اب انہیں اسرائیل میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ وہ والدین، ایک بہن، دو بھائیوں اور منگیتر کو سوگوار چھوڑ گئے۔ - [صدر مملکت کیخلاف تاحیات نہ کوئی کیس بنے گا نہ گرفتار کیا جاسکے گا، مسودے میں نئی ترمیم شامل](https://shortnews.site/584/short-news): مجوزہ ترمیم آئین کے آرٹیکل 248 بی میں کی جارہی ہے جس کے مطابق صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی کیس نہیں بن سکے گا، صدر مملکت کو گرفتار کرنے یا سزا دینے کا کوئی عمل بھی نہیں کیا جا سکے گا۔ - [اسرائیل کا ترکی کو دوٹوک پیغام غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں پڑے گا](https://shortnews.site/581/short-news): اسرائیلی اخبار کے مطابق، تل ابیب نے اس مؤقف سے امریکا کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی حالت میں غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔ ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ “غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگے گا۔” - [بلوچستان کے علاقے زیارت اور گردونواح میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے](https://shortnews.site/578/short-news): زیارت کے کسی بھی حصے سے فوری طور پر کسی نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زیارت کے آخری بڑے زلزلے میں 2008 میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور 500 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ صوبے کا زلزلہ زدہ ہاٹ سپاٹ، بہت کم آبادی بچاؤ کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔ - [آج پاکستان میں ڈالر کی قیمت](https://shortnews.site/575/short-news): امریکی امریکی ڈالر میں ہلکی کمی دیکھنے میں آئی، جو سپاٹ مارکیٹ میں 280.8228 پاکستانی روپے کے تبادلے پر تجارت کر رہا تھا، جبکہ فارورڈ ریٹس ایک سالہ مدت کے لیے 293.1168 پاکستانی روپے کی طرف بڑھ گئے۔ - [ٹوبا ٹیک سنگھ ادرک کی نئی قیمت 10 روپے](https://shortnews.site/571/short-news): ٹوبا ٹیک سنگھ ادرک کی نئی قیمت 10 روپے کی کمی کے بعد 490 روپے مقرر کر دی گئی۔ اسی طرح ٹماٹرکی قیمت میں بھی کمی کر کےنئی قیمت 90 روپے کر دی گئی ہے۔ - [اکتوبر میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 75 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا: اسٹیٹ بینک](https://shortnews.site/536/short-news): اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 31 اکتوبر کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 2.40 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 31 اکتوبر تک 19.66ارب ڈالر رہے، - [سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، فی تولہ 3700 روپے مہنگا](https://shortnews.site/534/short-news): آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3700 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافے سے 4007 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ - [خواتین کو بااختیار بنانا پائیدار ترقی کے دروازے کی کنجی ہے: آصفہ بھٹو](https://shortnews.site/531/short-news): آصفہ بھٹو نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا صرف انصاف کا تقاضہ نہیں بلکہ یہ پائیدار ترقی کے دروازے کھلنے کی کنجی ہے، محترمہ فاطمہ جناح سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو تک خواتین کی پُر عزم قیادت میسر رہی ہے، ان کی قیادت نے ناصرف سیاست بلکہ پاکستان کے معاشرتی ڈھانچے کو بھی بدل دیا۔ - [کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار](https://shortnews.site/528/short-news): سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وارداتوں کی سی سی ٹی وی میں ملزمان کو واضح دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ - [پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔](https://shortnews.site/525/short-news): ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اندرونی طور پر مشاورت کے بعد مسودے میں ترامیم کر کے حکومت کو آگاہ کرے گی، مسودے پر حکومت اور اتحادیوں کے اتفاق رائے کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس کا فیصلہ ہوگا۔ - [بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست](https://shortnews.site/522/short-news): درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے، درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پسِ پشت ڈالا جارہا ہے۔ - [سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا](https://shortnews.site/519/short-news): سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر کے باعث دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلاء بھی اپنے کمروں سے باہر آگئے، سلینڈر دھماکے سے سپریم کورٹ کی کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی ہے۔ - [استنبول میں عرب-اسلامی وزرائے خارجہ کا اجلاس، پاکستان غزہ جنگ بندی کے نفاذ پر زور دے گا](https://shortnews.site/492/short-news): پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو استنبول میں عرب-اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ بندی کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کریں گے۔ - [بنگلہ دیش میں حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کے بعد بھی سیاسی تشدد، ایک برس میں 281 ہلاکتیں](https://shortnews.site/496/short-news): ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی انسانی حقوق کی تنظیم اودھیکر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2024 میں حسینہ واجد کے انڈیا بھاگ جانے کے بعد سے رواں برس ستمبر کے اختتام تک سیاسی جماعتوں کے درمیان تشدد کے واقعات میں کم از کم 281 افراد کی موت ہوئی۔ - [پی ایس ایل کا معیار بہتر بنانے کیلئے پی سی بی کا نیا اقدام](https://shortnews.site/509/short-news): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی تیاری کے دوران نیا قدم اُٹھایا۔ جو لیگ کے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ سسٹم کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیا گیا۔ کرکٹ کے اہل امیدواروں کے پاس کسی سپوڑٹس کے تسلیم شدہ ادارے میں کم از کم 5 سال کا تجربہ ہونا چاہیے اور پی سی بی میں منتخب ہونے والے امیدوار کو کنسلٹنٹ پی ایس ایل مینجمنٹ ،فرینچائز مالکان اور ہائی پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ - [افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی](https://shortnews.site/503/short-news): کابل افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے باعث 20افراد زخمی اور متعدد افراد زخمی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ۔6.3شدت کے زلزلے کی گہرائی 28کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے مزار شریف کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی محسوس کئے گئے اور جس کے باعث20 افراد جاں بحق ہوئے اور 320 افراد زخمی ہوئے۔ - [تحریک لبیک کا عروج: ٹی ایل پی کا مستقبل کیا ہو گا؟](https://shortnews.site/490/short-news): مریدکے واقعے کے بعد ٹی ایل پی کی قیادت اور کارکنان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا اور پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا۔ - [ایل او سی کی خلاف ورزی پر افغانستان کے اندر بھی جاکر جواب دینا پڑا تو دیں گے](https://shortnews.site/488/short-news): وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے، ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تو ہم بھی حملہ کریں گے، خلاف ورزی پر ہمیں افغانستان کے اندر بھی جا کرجواب دینا پڑا تو دیں گے۔ - [ای چالانز نے کراچی میں تیسرے دن 4 ہزار 200 سے زائد ای چالان کردیے گئ](https://shortnews.site/485/short-news): ٹریفک پولیس کے مطابق تین دن کے دوران 11 ہزار 163 چالان کیے گئے جن کی محتاط اندازے کے مطابق مالیت تقریباً پانچ کروڑ 55 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ - [پی پی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان نہیں کیا](https://shortnews.site/482/short-news): سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے نام کے حوالے سے کوئی حتمی منظوری یا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ - [رانا ثناء اللّٰہ کا سہیل آفریدی کے لہجہ پر اعتراض](https://shortnews.site/479/short-news): رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدالت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ سی ایم سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کرائی جائے، پی ٹی آئی دور میں 6 ماہ جیل میں رہا، وکیل اور اہلِ خانہ کے سوا کسی کی شکل نہیں دیکھی۔ - [پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، نیول چیف](https://shortnews.site/476/short-news): مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی، نیول چیف نے روایتی اور غیر روایتی بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ - [پاکستان نے بھارت کو 4 دن کی جنگ میں سبق سکھایا، وزیراعظم شہباز شریف](https://shortnews.site/474/short-news): اسلام آباد میں ترکیہ کے 102ویں قومی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران طیب اردوان پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ 4 دن جاری رہی، جنگ کے دوران بھارت کو سبق سکھایا گیا۔ - [سی سی ڈی لاہو ر کا انسپکٹر اغوا برائے تاوان کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔](https://shortnews.site/471/short-news): لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کر کاہنہ کے تاجر کو اغوا کیا اور مغوی کے اہلخانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے۔ پولیس کے مطابق تاجر کو رہائی ملتے ہی کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا، دوران تفتیش انسپکٹر جاوید اقبال اور اہلکار توصیف کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ - [کرم میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج،7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید](https://shortnews.site/468/short-news): پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن نعمان سلیم ایک بہادر اور نوجوان میڈیکل آفیسر تھے، جو محاذ پر میڈیکل خدمات انجام دینے کے ساتھ دلیرانہ انداز میں لڑے اور جامِ شہادت نوش کیا۔ - [افغانستان سے پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی، عطا تارڑ](https://shortnews.site/465/short-news): جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ افغان شہری ہر ملک میں ویزا لے کر جاتے ہیں، کیا مسئلہ ہے کہ پاکستان یہ بغیر ویزا آتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارا واحد مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو - [لاہور، راولپنڈی: ڈرونز سے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والا گینگ پکڑا گیا](https://shortnews.site/462/short-news): ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا گینگ اے این ایف کی پکڑ میں آگیا، 9 کلو ہیروئن، ڈرون اور آلات برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے لاہور میں غیر قانونی ڈرون کی تیاری کا انکشاف ہوا، جس کے بعد علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں کارروائی کی گئی، کارروائی میں جدید ڈرونز برآمد کیے گئے۔   - [خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا](https://shortnews.site/459/short-news): الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ سینیٹ کی نشست پر 3 امیدواروں تاج محمد آفریدی، خرم ذیشان اور عرفان سلیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ - [زبردستی گھروں میں داخلے اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم](https://shortnews.site/451/short-news): اسلام آباد ہائیکورٹ نے زبردستی گھروں میں داخلے اورجھوٹے مقدمات درج کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور ان کے اغواء کے بعد اسی فیملی کے خلاف مقدمات درج کرنے کے کیس کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جہاں جسٹس اختر کیانی یہ کیس سن رہے ہیں جسٹس صاحب نے یہ ریمارکس دیئے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب خود خاتون ہیں اور وہ اس معاملے کو سمجھیں گی کہ پولیس نے چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور بچیوں کو تھانے میں بند کیا۔ - [پاکستان اسٹیٹ بنک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان شرح سود 11 فیصد پر برقرار](https://shortnews.site/404/short-news): اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیاگیا ہے اسثیث بینک کے گورنر جمیل احمد کہتے ہیں کہ مالی، اقتصادی حالات اور ملک کی داخلی مالیاتی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا ہے اوراس لیئےموجودہ شرح سود کو برقرار رکھنا ملک کی مالی حالت کے استحکام کے لئیے ضروری ہے۔ - [پنجاب حکومت کا 65 ہزار مساجد کے آئمہ کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ](https://shortnews.site/439/short-news): ریفنگ میں کہا گیا کہ مذہبی حلقوں کی جانب سے حکومت کے اقدامات کی تحسین کی گئی ہے، تمام مساجد میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں باجماعت اداکی جارہی ہیں 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کےلیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔   - [لاہور، پولیس حراست میں ڈکیتی کا ملزم ہلاک](https://shortnews.site/436/short-news): ملزم علی حمزہ کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل، منشیات سمیت 12 مقدمات درج ہیں طبیعت حراست کے دوران تشدد سے خراب ہوئی، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبرد نہ ہوسکا۔ ہلاک ہونے والا ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔ - [بولان: بھاگ تھانے پر حملہ، ایس ایچ او شہید، 2 اہلکار زخمی](https://shortnews.site/433/short-news):  بھاگ تھانے پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کی گئی۔  حکام کے مطابق  پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ ایس پی کچھی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او بھاگ لطف اللہ شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ - [اپر کوہستان مالی اسکینڈل، ملزم سے 700 ملین کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مل گیا](https://shortnews.site/429/short-news): افسر نے بتایا کہ ملزم عبدالباسط سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ میں جونیئر کلرک تھا، جو مرکزی ملزم قیصر اقبال کا فرنٹ مین تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عبدالباسط کے ذریعے قیصر اقبال نے مختلف اکاؤنٹس میں 700 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کی ہیں۔ - [مریم نواز کی ای بزنس کیلئے 2 ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت](https://shortnews.site/427/short-news): لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے خصوصی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پی آئی ٹی بی کے تحت ای بزنس پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے تمام محکموں کے این او سی ایک چھت تلے بروقت مہیا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ای بزنس کی درخواستوں پر فوری فیصلے کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو اضافی نمبر ملیں گے۔ - [کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات](https://shortnews.site/425/short-news): کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پشاور میں ون آن ون ملاقات کی۔  ذرائع وزیراعلیٰ کے مطابق کہا گیا کہ صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کیا جانا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ - [بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش](https://shortnews.site/422/short-news): دونوں ممالک میں دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل عبور ہوا ہے۔ ڈھاکا میں 20 سال بعد پاک بنگلادیش 9واں جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ہوا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی۔ کراچی پورٹ سے بنگلادیش چین اور وسطی ایشیا ممالک کے ساتھ تجارت کرسکے گا۔ - [پشاور: ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے رقم لوٹ لی](https://shortnews.site/419/short-news): پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے رقم لوٹ لی۔ پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ - [ریاض، وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات](https://shortnews.site/416/short-news): شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں۔ وزیراعظم اس دوران ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی 9ویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ - [پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار](https://shortnews.site/412/short-news): پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اپنے پیش کردہ منطقی مطالبات پر قائم ہے جبکہ افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ - [لندن سے آیا شہری 24 گھنٹے میں کاروبار کی اجازت ملنے پر حیران](https://shortnews.site/409/short-news): شہری کاشان نے 24 گھنٹے میں این او سی دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اُن کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ برطانوی شہری کاشان نے ای بزنس سے مستفید ہونے سے متعلق بتایا کہ عام شہری یہ توقع ہی نہیں کرسکتا تھا کہ اتنی جلدی سارے کام ہوجائیں گے۔ - [این سی سی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران گرفتار](https://shortnews.site/406/short-news): ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی) نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسران کو گرفتار کرلیا۔ چوہدری سرفراز سمیت دیگر کو اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کو آج ایف آئی اے کی جانب سے لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا جائے گا، سینئر وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوں گے۔ - [آزاد کشمیر کی سیاست کو پی پی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے شرمناک بنادیا ہے: لیاقت بلوچ](https://shortnews.site/400/short-news): اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین جاری مذاکرات کے موقع پر جارحانہ بیانات غیر ضروری ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر جانبدارانہ عمل نے بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ - [صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ](https://shortnews.site/397/short-news): ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا  ہے۔ - [رحیم یار خان: مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی احتجاجاً پانی کی اونچی ٹنکی پر چڑھ گئی](https://shortnews.site/394/short-news): رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئی۔ ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو ٹنکی سے اتار لیا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ ملزم بیٹی سے زیادتی کرتا رہا اور ویڈیوز بناتا رہا۔ - [کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے](https://shortnews.site/391/short-news): متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دباؤ پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، کراچی ماسٹر پلان کی اتھارٹی لوکل گورنمنٹ سے چھین لی گئی ہے۔ - [گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے: وزیراعظم](https://shortnews.site/389/short-news): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیس کنکشنز کی بحالی سے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔ اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھی اور اُس وقت حالات کے باعث صارفین سے معذرت کرنا پڑی۔ - [پچاس سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ سچل گوٹھ سے 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار](https://shortnews.site/386/short-news): پولیس نے کہا کہ گرفتار ڈاکوؤں نے خاتون سے اسلحے کے زور پر کان کی بالیاں بھی چھینی تھیں۔ گرفتار ڈاکوؤں سے پستول، موبائل فونز، گھڑی اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ڈاکو عبدالصمد، رضوان اور آفتاب علی عادی جرائم پیشہ ہیں۔ - [متاثرہ لڑکی کی مریم نواز سے انصاف کی اپیل میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، مجھے انصاف کہاں سے ملے گا؟](https://shortnews.site/383/short-news): رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کردی۔ زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً خودکشی کی خاطر اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھنے والی لڑکی کو ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے ٹنکی سے اتارا، جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے میڈیا سے گفتگو کی۔ - [ن لیگ کا ضمنی انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ](https://shortnews.site/380/short-news): پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ این اے 96 سے بلال بدر چوہدری کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ - [400 کلو میٹر کا نیا ٹریک بنا رہے ہی( وزیر ریلوے حنیف عباسی)](https://shortnews.site/377/short-news): وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوےایک نیا ٹریک بنا رہا ہےجو کہ400 کلو میٹر کا ہے اوریہ2028ء تک مکمل ہو گا، ریلوے کے نظام میں جدت لانے کے لیے کوشیش کر رہے ہیں۔ - [امریکی الیکٹرانک ویسٹ کے سبب جنوب مشرقی ایشیاء کو پوشیدہ سونامی کا سامنا](https://shortnews.site/369/short-news): ویت نام میں ہنوئے سے ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک اہنے ہاں امریکہ سے آنے والے بے تحاشا ضرر رساں الیکٹرانک کوڑے کو مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے کے لئے انفراسٹرکچر کے لحاظ سے بالکل تیار نہیں اس لیے خطے کے ممالک کو امریکہ سے آنے والے اس کئی ٹن ای ویسٹ کے باعث نہ صرف ماحولیاتی نقصان کا سامنا ہے بلکہ وہاں کے باشندوں کی صحت کے لیے بھی مضر ہے۔ - [بیرونی حملے کی اجازت نہیں دیں گے افغان طالبان کا پاکستان کو پیغام](https://shortnews.site/364/short-news): ترکی کےشہر استنبول میں افغان طالبان اور پاکستان کے مابین مذاکراتی عمل تین روز تک جاری رہ سکتا ہے افغان طالبان نے بتایا ہے کہ اس مذاکراتی عمل میں سیز فائر کے علاوہ سلامتی کے شعبوں میں تعاون سرحد پار انتہا پسندی کے خاتمے اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد مکمل اور پائیدار جنگ بندی ہے۔ - [افسوس بلوچستان کے بے شمار قدرتی وسائل ہیں اور دولت اب بھی زمیں کے اندر دفن ہے](https://shortnews.site/361/short-news): وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہماری ثقافت کا بہترین حصہ ہے کہ جو قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور دولت اب بھی زمیں کے اندر دفن ہے ۔ ملکی ترقی کی خاطر ان وسائل کو استعمال میں لانا ہو گا اور مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ - [میو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی](https://shortnews.site/358/short-news): لاہور کے معروف طبی ادارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی  اطلاعات کے مطابق آگ بھڑکنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں چلڈرن وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی تو بچوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کیا گیا جس پر قابو پا لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ - [پنجاب میں نومبر سے دسمبر میں سموگ کے شدید ہونے کا الرٹ جاری](https://shortnews.site/347/short-news): پنجاب میں نومبر سے دسمبر کے وسط تک سموگ کے شدت اختیار کرنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا پی ڈی ایم کے مطابق صوبے کے مشرقی اضلاع میں شدید سموگ کے خدشات ہیں۔ پنجاب کے مشرقی اضلاع لاہور، گجرانوالہ، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، فیصل آباد اور ملتان میں شدید سموگ کے امکانات ہیں۔ - [غزہ میں کم از کم 15لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ](https://shortnews.site/353/short-news): اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں کم از کم اس وقت 15 لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ 2023ء سے جولائی 2025 کے دوران تقریباً 78 فیصد یعنی ایک لاکھ 93 ہزار عمارتوں کو تباہ کیا یا نقصان پہنچایا۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق صرف غزہ شہر میں 83 فیصد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ - [سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب](https://shortnews.site/350/short-news): پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیرقانونی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں۔ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔   - [سرگودھا: درجنوں افراد کا زمیندار کے گھر پر دھاوا، خواتین پر تشدد، ملزمان گھر سے لوٹ مار](https://shortnews.site/338/short-news): سرگودھا کی تحصیل شاہپور کے گاؤں الہٰ آباد میں جائیداد کے تنازعے پر 25 سے زائد لوگوں نےایک زمیندار کے گھر پر حملہ کر دیا، ملزمان نے مبینہ طور پر گھر میں لوٹ مار کی اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ خواتین سمیت 14 نامزد اور 12 نامعلوم افراد متاثرہ زمیندار کے مطابق ملزمان اس کی بیٹی کا جہیز اور گھر سے دیگر تمام قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ - [عمران خان کی رہائی 2026 میں ممکن یا اس کے بعد بھی نہیں انصار عباسی کی خبر](https://shortnews.site/335/short-news): اسلامآباد صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی معجزہ یا کوئی ڈیل نہ ہوئی یا عدالتوں سے غیر متوقع ریلیف نہ ملا تو سابق وزیراعظم عمران خان کے رہا ہونے کے چانسز بہت کم ہیں اور یہ کہا کہ پی ٹی آئی کے متعدد لوگ اب بھی تصادم پر قائم ہیں۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو القادر ٹرسٹ پر سزا سنائی گئی تھی جس پر تا حال کوئی سماعت نہیں ہوئی۔ - [قومی ایئرلائن کا برطانیہ کیلئے 5 سال بعد فلائٹ آپریشن بحال](https://shortnews.site/334/short-news): قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے 5 سال 3 ماہ کے طویل وقفے کے بعد پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 طیارے نے اسلام آباد سے برطانوی شہر مانچسٹر کے لیے اڑان بھری - [کراچی پولیس کے زیر حراست نوجوان کی ہلاکت پرایس آئی یو حکام کا بیان](https://shortnews.site/331/short-news): ناشتہ کرنے کے بعد عرفان دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ ایس آئی یو اہلکاروں نے عرفان اور اس کے 3 ساتھیوں کو حساس مقامات کی تصاویر بنانے پر حراست میں لیا گیا حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر حکام کا کہنا ہے موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے، اس کے جسم پر تشدد کے نشان موجود نہیں تھے۔ - [ایف آئی اے کی کارروائی سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر6 مسافر گرفتار](https://shortnews.site/328/short-news): سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران قطر جانے والے 6 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے گرفتار افراد کے پاسپورٹ پر قطر کے ورک پرمٹ ویزے تھے جنہوں نے ایجنٹ کو 32 لاکھ روپے فی کس ادا کیے تھے۔ اورقطر سے لیبیا اور پھر سمندری راستے سے اٹلی جانا چاہتے تھے۔ - [مسافر خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس آن لائن رائیڈ سروس پر 1 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر](https://shortnews.site/325/short-news): مسافر خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس آن لائن رائیڈ سروس پر 1 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر خاتون کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور کے مجرمانہ رویے پر مجھے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگانا پڑی تھی۔ - [ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی](https://shortnews.site/323/short-news): رپورٹ کے مطابق 20 اکتوبر کو ڈینگی پوزیٹیو آنے کے بعد ایس پی عدیل اکبر نے 3 روز کی چھٹی لی تھی۔ ذرائع کے مطابق عدیل اکبر کی موت گاڑی میں آپریٹر اور ڈرائیور کی موجودگی میں ہوئی امکان ہے کہ عدیل اکبر سے ایس ایم جی گن حادثاتی طور پر چلی ہومیگزین میں 50گولیاں موجودتھیں۔ ایس ایم جی گن کے شاٹ کا 65 ڈگری اینگل ہے، پی ایس پی افسران ایس ایم جی گن استعمال سے زیادہ ماہر نہیں ہوتے۔ - [گوگل جلد ہی پاکستان میں اپنا نیا دفتر کھولے گا۔ ذرائع](https://shortnews.site/307/short-news): لاہور پاکستان سوفٹ ویئر ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین راحیل اقبال کی قیادت میں ایک وفدنے لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی ،مواقع اور در پیش چیلنجز کی  بات چیت کی۔ چیئرمین راحیل نے بتایا کہ طلبہ میں آئی ٹی کے شعبے سے متعلق بہت رحجان پایا جاتا ہے لیکن اس شوق کو استعمال کرنے کے لئے مواقع کم ہیں اور یہ بھی کہا کہ اب نصاب میں آئی ٹی کو بطور مضمون پڑھایا جائے گا جس سے طلبہ کو مزید سیکھنے کا موقع […] - [پنجاب میں 70 فیصد کرائم کم ہوگئے ہیں، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور](https://shortnews.site/310/short-news): لاہور میں ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سہیل ظفر چٹھہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کے پنجاب میں 70 فیصد کرائم کم ہو گئے ہیں - [پنجاب میں 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحے کی از سر نوجانچ کا فیصلہ](https://shortnews.site/306/short-news): بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلحہ اسمگلنگ کی سزا 14 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ سالانہ اسلحہ لائسنس فیس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 لاکھ موجودہ لائسنس یافتہ اسلحے کی از سر نو جانچ اور اسکروٹنی کی جائے گی۔ - [خیبر پختونخوا پولیس کیلئے نئی گاڑیاں، وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کردیے](https://shortnews.site/304/short-news): وزیراعلیٰ کی دستخط شدہد سمری میں 4 اے پی سی، 39 سنگل کیبن سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ سمری میں 36 ڈبل کیب پک اپ، 15 پک اپ اور 7 دیگر گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے جوان فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، انہیں سہولیات دیں گے۔ - [سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ، 8 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک](https://shortnews.site/300/short-news): سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۂ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ - [کراچی ایئر پورٹ کی عمارت میں شہری سے کروڑوں کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی گئی](https://shortnews.site/294/short-news): مبینہ واردات میں دو سادہ لباس افراد نے پشاور جاتے ہوئے شہری کو روکا اور اُسے ایک کمرے میں لے گئے۔ سادہ لباس افراد نے کمرے میں شہری سے پہلے موبائل فون چھینا اور پھر ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 لاکھ ڈالرز ٹرانسفر کرلیے۔ - [لالہ موسیٰ افسوسناک واقعہ۔ ایک ہی گھر سے تین جنازے](https://shortnews.site/287/short-news): لالہ موسیٰ کے نواحی علاقے بھتہ گاؤں میں ایک ہی گھر سے تین جنازے نکلے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق ان اموات کی بنیادی وجہ غربت اور بر وقت علاج نہ ہونا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مستری شہباز کی بیٹی دو روز قبل اچانک بیمار ہو کر انتقال کر گئی جس کی عمر 14 برس تھی۔اور بیٹی کے غم میں باپ بھی انتقال کر گیا مزید یہ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ رات ان کی کمسن بیٹی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ - [پاک افغان سرحد آج بھی بند، 400 ٹرکوں کا سامان خراب ہوچکا](https://shortnews.site/291/short-news): باب دوستی پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث پھلوں کے 400 ٹرک اسپین بولدک میں کھڑے ہیں، جن میں موجود انار، ٹماٹر اور انگور خراب ہوچکا ہے۔ سرحدی راستے 13ویں روز بھی مکمل طور پر بند ہیں - [وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایم پی ایز کی تنخواہ پنجاب کے برابر کرنے کی تجویز](https://shortnews.site/286/short-news): اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے تجویز دی کہ بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے اراکین کے برابر کی جائیں، اراکین کی تنخواہوں کے معاملے پر غور کیا جائے۔ - [گوادر کے قریب 4 بروڈز وہیل کو دیکھا گیا، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان](https://shortnews.site/283/short-news): کراچی سے ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) کے مطابق وہیلز کی کل صبح 9 بجے ماہی گیروں نے ویڈیو بنائی۔ پاکستان میں بروڈز وہیل پہلے بھی کئی بار دیکھی گئی ہیں۔ - [حیدرآباد: نسیم نگر تھانہ کی حدود میں فلیٹ سے خاتون کی گولی لگی لاش برآمد](https://shortnews.site/280/short-news): پولیس کے مطابق خاتون گھر میں اکیلی تھی، فائر کی آواز پر اہل علاقہ نے اطلاع دی۔ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو خاتون کی گولی لگی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر کا 2 سال قبل انتقال ہو گیا تھا، خاتون کے 2 بیٹے ہیں۔ - [ڈیرہ اسماعیل خان، موبائل کمپنی کے 4 ملازمین اغوا](https://shortnews.site/274/short-news): پولیس کے مطابق ملازمین کے اغوا کا مقدمہ موبائل کمپنی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ موبائل کے چاروں ملازمین گرہ بختیار کے علاقے میں موبائل کمپنی کے ٹاورز اور دیگر سامان منتقل کرنے گئے تھے، جن کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ - [عدالت نے منشیات فروش کو 14 سال قید اور 4 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی](https://shortnews.site/268/short-news): سرگودھا بھلوال کی عدالت نے منشیات فروش ریاض کو 14 سال قید اور 4 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ مجرم ریاض منشیات فروشی کا کالا دھندہ کرتا تھا جس کو پھلروان پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑا اور وہ اپنے انجام کو پہنچا۔ - [لاہور کے بعد پتوکی میں بھی نورجہاں کا گانا بلند آواز میں چلانے والا گرفتار](https://shortnews.site/269/short-news): لاہور کے بعد پتوکی میں نورجہاں کا گانا ’پائل دی پاواں چھنکار‘ بلند آواز میں چلانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے - [ہنگو میں دو دھماکے ایس پی اسد زبیر سمیت دو پولیس اہلکار شہید](https://shortnews.site/263/short-news): ہنگو میں دھماکے سے ایس پی آپریشنز کے دوران اسد زبیر سمیت دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈی پی او خانزیب مہمند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کے قریب کمرہ تباہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کہا گیا کہ ایس پی آپریشنز کی گاڑی کےقریب دوسرا دھماکا ہوا جس سے اسد زبیر سمیت دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ - [سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن جاری](https://shortnews.site/257/short-news): راولپنڈی سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں آپریشن کے دوران بھارتی سپانسرڈ 8 خوار ج ہلاک کر دیئے ۔ پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ - [کے پی کی مسترد کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کے بعد سندھ نے مانگ لیں](https://shortnews.site/252/short-news): فوٹو: اسکرین گریب۔جیونیوزایک انار سو بیمار کے مصداق جو بلٹ پروف گاڑیاں کے پی نہیں لے رہا وہ بلوچستان کے بعد اب سندھ حکومت نے بھی مانگ ## Pages - [Disclaimer](https://shortnews.site/disclaimer) - [Terms and Conditions](https://shortnews.site/terms-and-conditions) - [Contact Us](https://shortnews.site/contact-us) - [Privacy and Policy](https://shortnews.site/privacy-and-policy) - [About Us](https://shortnews.site/about-us) - [Jang News](https://shortnews.site/love-game): Love Game PLay [comment]: # (Generated by Hostinger Tools Plugin)