میرا نے بھارتی اداکار دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبر کو سچ سمجھ کر تعزیت کر لی، میڈیا صارفین کا طنز

پاکستانی اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی، اداکارہ نے بھارتی اداکار دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبر کو سچ سمجھ کر تعزیت کر دی اور پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا کہ دھرمیندر بھارت کے مشہور "ہی مین"  تھے۔ اور ان کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ بہت سےاداکاروں نے انہیں بتایا کہ وہ زندہ ہیں لیکن بہت سے گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر موجود ہے۔