خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی
پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کو آج شام 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا، ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر حلف لیں۔ اسپیکر کے پی نے گورنر کو مراسلہ بھیج دیا اورکہا کہ عدالت کا حکم ہےگورنر بلا تاخیر حلف لیں،گورنر نے حلف نہ لیا تو بطور اسپیکر ان کے پاس حلف لینے کا اختیار ہوگا۔