عدالت نے منشیات فروش کو 14 سال قید اور 4 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی

سرگودھا بھلوال کی عدالت نے منشیات فروش ریاض کو 14 سال قید اور 4 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ مجرم ریاض منشیات فروشی کا کالا دھندہ کرتا تھا جس کو پھلروان پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑا اور وہ اپنے انجام کو پہنچا۔