ہنگو میں دو دھماکے ایس پی اسد زبیر سمیت دو پولیس اہلکار شہید

ہنگو میں دھماکے سے ایس پی آپریشنز کے دوران اسد زبیر سمیت دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈی پی او خانزیب مہمند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کے قریب کمرہ تباہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کہا گیا کہ ایس پی آپریشنز کی گاڑی کےقریب دوسرا دھماکا ہوا جس سے اسد زبیر سمیت دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔