بنگلہ دیش کی عدالت شیخ حسینہ کے خلاف فیصلہ 13 نومبر کو سنائے گی
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حسینہ واجد نے انڈیا سے واپس آ کر مقدمے کا سامنا کرنے کے عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کو کچلنے کی ناکام کوشش میں خطرناک کارروائیوں کا حکم دیا۔