’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ سمرتی ایرانی کے ڈرامے میں بل گیٹس کی انٹری؟
بالاجی ٹیلی فلمز کی جانب سے جاری کردہ تازہ پرومو میں سمرتی ایرانی کے کردار ’تُلسی‘ کو ایک ویڈیو کال پر کسی امریکی مہمان سے بات کرتے دکھایا گیا ہے۔ اگرچہ چہرہ ظاہر نہیں کیا گیا، مگر مداحوں کا ماننا ہے کہ وہ بل گیٹس ہی ہیں۔