علی امین گنڈاپور کی سابق کابینہ کو دی گئی مراعات تاحال برقرار
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے اراکین کو دی گئی مراعات تاحال واپس نہیں لی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور دور کے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں اور رہائش گاہیں اب بھی ان کے پاس ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سابق کابینہ اراکین کے پی آر اوز، پی ایس اور دیگر عملے کو اپنے محکموں میں واپس رپورٹ کرنے کے احکامات بھی تاحال جاری نہیں کیے گئے ہیں۔