نصیر آباد، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس دھماکے سے بال بال بچ گئی
پولیس کے مطابق نصیر آباد نوتال ربی کے علاقے میں نا معلوم دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک پر نصب کئے گئے دھماکہ خیز مواد سے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا لیکن جعفر ٹرین بال بال بچ گئی۔ ریلوے ثریک کے نقصان کے باعث ٹرین کی آمدورفت معطل کر دی گئی۔ جبکہ پولیس نے علاقے میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔