کیڈٹ کالج وانا میں آپریشن مکمل، تمام خوارج جہنم واصل

کیڈٹ کالج وانا میں آپریشن مکمل، تمام خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک خوارج نے خود کش حملہ کیا جبکہ باقی 4 خوارج کو سیکیورٹی فورسز نے جہنم واصل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا گیا جسے ناکام بنا کر کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا۔