خواتین کو بااختیار بنانا پائیدار ترقی کے دروازے کی کنجی ہے: آصفہ بھٹو
آصفہ بھٹو نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا صرف انصاف کا تقاضہ نہیں بلکہ یہ پائیدار ترقی کے دروازے کھلنے کی کنجی ہے، محترمہ فاطمہ جناح سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو تک خواتین کی پُر عزم قیادت میسر رہی ہے، ان کی قیادت نے ناصرف سیاست بلکہ پاکستان کے معاشرتی ڈھانچے کو بھی بدل دیا۔