کرم میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج،7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید

پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن نعمان سلیم ایک بہادر اور نوجوان میڈیکل آفیسر تھے، جو محاذ پر میڈیکل خدمات انجام دینے کے ساتھ دلیرانہ انداز میں لڑے اور جامِ شہادت نوش کیا۔