امریکی میڈیاکا پینٹاگون کی قومی سلامتی سے متعلق پابندیاں ماننے سے انکار

اے بی سی، سی بی ایس، سی این این،  این بی سی اور  فاکس نیوز نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جو سی این این کمیونیکیشن کے سوشل میڈیا  اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا۔ ان اداروں کا کہنا ہے کہ یہ نئے تقاضے صحافیوں کی ملک اور دنیا کو اہم قومی سلامتی کے مسائل کے بارے میں باخبر رکھنے کی صلاحیت کو محدود کر دیں گے۔