زبردستی گھروں میں داخلے اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے زبردستی گھروں میں داخلے اورجھوٹے مقدمات درج کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور ان کے اغواء کے بعد اسی فیملی کے خلاف مقدمات درج کرنے کے کیس کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جہاں جسٹس اختر کیانی یہ کیس سن رہے ہیں جسٹس صاحب نے یہ ریمارکس دیئے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب خود خاتون ہیں اور وہ اس معاملے کو سمجھیں گی کہ پولیس نے چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور بچیوں کو تھانے میں بند کیا۔