بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش
دونوں ممالک میں دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل عبور ہوا ہے۔ ڈھاکا میں 20 سال بعد پاک بنگلادیش 9واں جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ہوا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی۔ کراچی پورٹ سے بنگلادیش چین اور وسطی ایشیا ممالک کے ساتھ تجارت کرسکے گا۔