ریاض، وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات
شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں۔ وزیراعظم اس دوران ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی 9ویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔