سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر، آج بھی 5500 کا اضافہ

آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونے کا بھاؤ  5 ہزار 500 روپے اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار 200  روپےہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 4715 روپے اضافے سے 3لاکھ 67 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے۔  عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالر اضافے سے 4071 ڈالر فی اونس ہے۔