متاثرہ لڑکی کی مریم نواز سے انصاف کی اپیل میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، مجھے انصاف کہاں سے ملے گا؟
رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کردی۔ زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً خودکشی کی خاطر اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھنے والی لڑکی کو ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے ٹنکی سے اتارا، جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے میڈیا سے گفتگو کی۔