بیرونی حملے کی اجازت نہیں دیں گے افغان طالبان کا پاکستان کو پیغام

ترکی کےشہر استنبول میں افغان طالبان اور پاکستان کے مابین مذاکراتی عمل تین روز تک جاری رہ سکتا ہے افغان طالبان نے بتایا ہے کہ اس مذاکراتی عمل میں سیز فائر کے علاوہ سلامتی کے شعبوں میں تعاون سرحد پار انتہا پسندی کے خاتمے اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد مکمل اور پائیدار جنگ بندی ہے۔