غزہ میں کم از کم 15لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں کم از کم اس وقت 15 لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ 2023ء سے جولائی 2025 کے دوران تقریباً 78 فیصد یعنی ایک لاکھ 93 ہزار عمارتوں کو تباہ کیا یا نقصان پہنچایا۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق صرف غزہ شہر میں 83 فیصد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔