سرگودھا: درجنوں افراد کا زمیندار کے گھر پر دھاوا، خواتین پر تشدد، ملزمان گھر سے لوٹ مار

سرگودھا کی تحصیل شاہپور کے گاؤں الہٰ آباد میں جائیداد کے تنازعے پر 25 سے زائد لوگوں نےایک زمیندار کے گھر پر حملہ کر دیا، ملزمان نے مبینہ طور پر گھر میں لوٹ مار کی اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ خواتین سمیت 14 نامزد اور 12 نامعلوم افراد متاثرہ زمیندار کے مطابق ملزمان اس کی بیٹی کا جہیز اور گھر سے دیگر تمام قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔