غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے شہید فلسطینیوں کی لاشیں ملنےکا سلسلہ جاری
شہید فلسطینیوں کی لاشیں ملنےکا سلسلہ جاری ہے، غزہ کی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 44 فلسطینیوں کی لاشوں اور 29 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 38 لاشیں ملبے کے نیچے سے ملی ہیں، اب بھی کئی فلسطینی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ غزہ سے لاشیں ملنے کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 67 ہزار 913ہوگئی ہے، ایک لاکھ 70 ہزار 134 زخمی ہوئے ہیں۔