لالہ موسیٰ افسوسناک واقعہ۔ ایک ہی گھر سے تین جنازے
لالہ موسیٰ کے نواحی علاقے بھتہ گاؤں میں ایک ہی گھر سے تین جنازے نکلے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق ان اموات کی بنیادی وجہ غربت اور بر وقت علاج نہ ہونا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مستری شہباز کی بیٹی دو روز قبل اچانک بیمار ہو کر انتقال کر گئی جس کی عمر 14 برس تھی۔اور بیٹی کے غم میں باپ بھی انتقال کر گیا مزید یہ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ رات ان کی کمسن بیٹی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔