وفاقی کابینہ نے مذہبی جماعت کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزارت داخلہ کی سمری پر تفصیلی غور و خوض کے بعد وفاقی کابینہ اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ تنظیم دہشت گردی اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہے، جس کے باعث اسے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا جا رہا ہے۔