لاہور کے قریب کالاشاہ کاکو میں ایک اور نوجوان کی گردن پر ڈور پھرگئی، ہسپتال داخل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوجوان علی رضا موٹر سائیکل پر بنگلہ پلی کی جانب جارہا تھا،گردن پر ڈور پھرنے سے زخمی علی رضا کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس کےعلاوہ ماں باپ کے علاج کیلئے 2نوکریاں کرنے والا یوسف گھر کا واحد کفیل تھا،قاتل ڈور نے غریب گھرانے کا واحد سہارا چھین لیا۔ محمد یوسف نواں کوٹ میں گلے پر ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا تھا۔