محمد رضوان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
پی سی بی کے پیر کی شب جاری کردہ بیان کے مطابق ’بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔‘ یہ سیریز چار سے آٹھ نومبر تک فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔