کیا ارشد چائے والا‘ پاکستانی شہری قرارپایا؟
کئی دہائیوں پرانے شناختی دستاویزات کی بنیاد پر نادرا کی تصدیقی کمیٹی نے ارشد خان کو پاکستانی شہری قرار دیا اور ان کا شناختی کارڈ بحال کر دیا۔ ارشد خان کا شناختی کارڈ بحال ہونے کی اطلاع پیر کو ان کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو دی ہے۔