کراچی: سینٹرل جیل سے رہا ہونیوالا شخص کچھ دیر بعد جیل کے قریب ہی قتل

پولیس کا کہناہے کہ مقتول کا آبائی تعلق لاڑکانہ سےتھا جس نے  پسند کی شادی کی تھی، امیربخش کی جیل سے رہائی کا مخالفین کو علم تھا اور وہ گھات لگائے بیٹھے تھے، امیر بخش جیسے ہی جیل سے باہرآیا تو چند قدم کے فاصلے پر اسے چھری کے وار سے قتل کردیا گیا۔