دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپنی ایمازون کو تکنیکی خرابی کا سامنا۔ لاکھوں صارفین متاثر

دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ ویب سروسز میں تکنیکی خرابی، سینکڑوں ویب ساٹیٹس بند اور لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔ٹیکنا لوجی ماہرین نے اس کو تاریخ کی بڑی ناکامی قرار دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق یہ خرابی ایمازون کےاندرونی سسٹم میں ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ کی نگرانی کرتا ہے۔ اس خرابی کی وجہ سے دنیا کے لاکھوں کمپنیز کی سروسز متاثر ہوئیں۔ ایمازون ٹیم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بہت سی خرابی پر قابو پا لیا گیا ہے تا حال کچھ سروسز میں ابھی بھی معمولی مسائل موجود ہیں جن پر جلد ہی قابو پا لیا...