لاہور پاکستان کا پہلا اور دنیا کا دوسرا آلودہ شہر قرار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر آلودہ شہروں میں سرِ فہرست قرار دیا گیا ہے۔شہر کا ایئر کوالٹی انڈکس 266 پر جا پہنچا۔ فضا میں بڑھتی ہوئی سموگ کی وجہ سے ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دئیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی ہونے کی وجہ سے آلودہ ہوائیں پنجاب میں داخل ہو رہی ہیں جس کے تحت ایمرجنسی ایکشن پلان کو فعال کر دیا گیا ہے۔