سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 44ہزار 500 پر آ گیا جب کہ گرام سونے کی قیمت 1200 سے کم ہو کر3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے پر آگیا۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 12 روپے کی کمی سے 5261 پر آگئی یاد رہے 18 اکتوبر کو بھی سونے کی قیمت میں10,000 روپے فی تولہ کے حساب سے کمی واقع ہوئی تھی۔