کراچی: 2013 میں قتل کیے گئے سکیورٹی گارڈ کے قاتل کی برطانیہ میں موجودگی کا انکشاف

27 دسمبر 2013 کو ڈیفنس فیز 8 کے سنیما  میں فائرنگ سے  سکیورٹی گارڈ محمد آصف جاں بحق ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق قتل کیس کے مفرور ملزم محمد فویان خواجہ کی برطانیہ میں موجودگی کاانکشاف ہوا ہے۔ امیگریشن ریکارڈ کے مطابق ملزم 19 اکتوبر 2016 کو دبئی کے راستے برطانیہ روانہ ہوا تھا۔